جمعرات، 4 اپریل، 2024

ریو ڈی جنیرو کی وجہ تسمیہ


آج ہم جنوبی امریکہ کا ایک مشہور شہر اور برازیل کے پرانا دارالحکومت ریو ڈی جنیرو کی دلچسپ اور تاریخ سے وابستہ وجہ تسمیہ بیان کرتے ہیں.

'ریو ڈی جنیرو' ایک پرتگالی اصطلاح ہے جس کا اردو ترجمہ 'جنوری کا دریا' ہوتا ہے۔

اس نام کی تاریخ کچھ یوں ہے کہ پرتگالی ایکسپلورر گیسپر ڈی لیموس نے یکم جنوری 1502 کو اس خلیج کی دریافت کی تھی۔ خلیج کو غلطی سے ایک دریا کا منہ سمجھا گیا، جس کا نام 'جنوری کا دریا' (جنوری میں دریافت کیا گیا دریا) یعنی "ریو ڈی جنیرو" پڑ گیا۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ، خلیج کے آس پاس کا علاقہ ایک بڑے شہر کی شکل اختیار کر گیا، اور ریو ڈی جنیرو کا نام صرف خلیج کے بجائے پورے شہر سے وابستہ ہو گیا۔ برازیل کے موجودہ دارالحکومت سے پہلے ریو ڈی جنیرو 1960 تک برازیل کے دارالحکومت کے طور پر کام کرتا رہا۔

Post Top Ad

Your Ad Spot