جمعرات، 28 دسمبر، 2023

اسد شفیق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

asad shafiq, cricket - اسد شفیق, کرکٹ

 پاکستان کے ٹیسٹ بلے باز اسد شفیق نے کرکٹ کے تمام فورمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 

اسد شفیق نے قومی T20 چیمپئن شپ میں کراچی وائٹس کی قیادت کی اور ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کرکٹ کو الوداع کہا.


اسد شفیق نے 2010 سے 2020 تک پاکستان کی ٹیسٹ بیٹنگ لائن اپ کے اہم بیٹسمین کی حیثیت سے 77 میچوں میں 38.19 کی صحت مند اوسط سے 4660 رنز بنائے جس میں 12 سنچریاں اور 27 نصف سنچریاں شامل تھیں۔


فرصت کلاس کرکٹ میں اسد نے ٣١ سنچریاں اور ٦٣ نصف سنچریوں کے ساتھ ١٢٠٤٢ رنز بنا رکھے ہیں.


اسد اندروں پاکستان لیگز میں تقریبآ ٢٠ سے زیادہ ٹیموں کا حصہ رہ چکے ہیں، جن میں کوٹہ گلڈیئیٹر، ملتان سلطان، سندھ ، NWFP، کراچی بلیوز وغیرہ شامل ہیں. ان کی اس قدر مانگ ان کی اہمیت کا اندازہ کرنے کے لئے کافی ہے.


یاد رہے کہ اسد ابھی کراچی وائٹس کا حصہ تھے، جو کہ نیشنل t20 کپ کی فاتح ٹیم ہے، یعنی انہوں نے نیشنل t20 کپ جتنے والے کپتان کی حسیت سے کرکٹ کو الوداع کہا ہے  

Post Top Ad

Your Ad Spot