ہفتہ، 18 مئی، 2024

فلمی ہوائی جہاز



آپ نے اکثر مووی اور کارٹونوں میں ایسے طیارے دیکھے ہوں گے جو رن وے پر دوڑتے ہوئے اڑنے کے بجاۓ کھڑے کھڑے اوپر کی جانب اڑ جاتے ہیں.
لیکن کیا آپ یہ سوچ سکتے ہیں کہ اب اس خیال کو حقیقت میں لے کر آنے کا منصوبہ بنایا جا چکا ہے.

سوئس ایوی ایشن اسٹارٹ اپ سیریس ایوی ایشن (Sirius Aviation) نے سیریس طیارے (Sirius Jet) کے نام سے ایک طیارہ متعارف کرایا ہے، جو ہائیڈروجن سے چلنے والا دنیا کا پہلا ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ (VTOL) طیارہ ہے۔ یہ جدید منصوبہ BMW کے ڈیزائن ورکس اور سوبر گروپ کی مشترکہ کاوش ہے۔

سیریس ایوی ایشن پروجیکٹ میں دو الگ الگ ماڈلز شامل ہیں۔ سب سے پہلے، سیریس بزنس جیٹ، 1,150 میل کی قابل ذکر رینج کے ساتھ توسیعی پروازوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ دوسرا، سیریس ملینیم جیٹ، جو 650 میل کی قدرے کم رینج کے ساتھ تجارتی ہوائی سفر کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

دونوں ماڈلز کو ٢٠٢٥ میں لانچ کرنے کا منصوبہ ہیں، جس سے ہوا بازی کی ٹیکنالوجی میں نمایاں تبدیلی آسکتی ہے۔

Post Top Ad

Your Ad Spot