اتوار، 19 مئی، 2024

پنجاب کی وجہ تسمیہ

پنجاب بلوچستان کے بعد رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا دوسرا بڑا جبکہ آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے.

لیکن کیا آپ اس صوبے کے نام یعنی 'پنجاب' کی وجہ تسمیہ جانتے ہیں؟

نہیں جانتے تو آئیں آج جان لیتے ہیں!

لفظ 'پنجاب' کی پہلی معروف دستاویز اتنی پرانی نہیں کہ اس کا مطلب تلاش کرنا مشکل ہو. اس کی پہلی معروف دستاویزابن بطوطہ کی تحریروں میں ہے، جس نے چودھویں صدی میں اس علاقے کا دورہ کیا تھا۔

پنجاب کا نام اصل میں دو فارسی الفاظ سے سے مل کر بنا ہے، 'پنج' کا مطلب ہے 'پانچ' اور 'آب' کا مطلب ہے 'پانی'۔ یعنی پنجاب مطلب 'پانچ پانی'.

اس علاقے کا نام 'پانچ پانی' یعنی پنجاب اس لیے رکھا گیا کیونکہ اس علاقے میں پانچ دریا بہتے تھے.

پنجاب کے یہ پانچ دریا ستلج، بیاس، راوی، چناب اور جہلم ہیں۔ ان پانچ دریاؤں میں سب سے طویل دریا دریائے ستلج ہے، جو شمالی ہندوستان اور پاکستان کے علاقے سے گزرتا ہے۔
جبکہ دریائے راوی پنجاب کے پانچ بڑے دریاؤں میں سب سے چھوٹا ہے۔
جہلم اور راوی چناب میں شامل ہوتے ہیں، بیاس ستلج میں شامل ہوتا ہے، اور پھر ستلج اور چناب اوچ شریف کے قریب مل جاتے ہیں۔

Post Top Ad

Your Ad Spot