جمعہ، 12 اپریل، 2024

ارسلان ایش ٹیکن ورلڈ ٹور فائنلز ٢٠٢٣ کا فاتح

Arslan Ash Taken World Tour Finals 2023 Winner


پاکستان کے بہترین ٹیکن اسٹار ارسلان ایش کے نام سے مشہور ارسلان صدیقی نے اتوار کو نیو اورلینز، ریاستہائے متحدہ میں ٹیکن ورلڈ ٹور فائنلز ٢٠٢٣ (TWT 23) جیت کر ایک اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے.

ارسلان نے فائنل میں چیری بیری مینگو (CBM) کو ٣-١ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ارسلان صدیقی ایک ہی سیزن میں ای-وی-او چیمپئن شپ ٹائٹل اور ٹیکن ورلڈ ٹور فائنلز دونوں جیت کر، مسابقتی ٹیکن کی تاریخ میں پہلا "ٹرپل کراؤن" چیمپئن بن گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ارسلان صدیقی کو ٹیکن کا بہترین کھلاڑی سمجھا جاتا، اور وہ اب تک چار (٤) تکن چیمپئن شپ اپنے نام کر چکے ہیں.

Post Top Ad

Your Ad Spot