اپنی صحت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے، اسکرین پر گزارے جانے والے وقت کو کم کریں۔ ان اسکرینوں میں ٹی-وی، لیپ ٹاپ یہاں تک کہ موبائل کی اسکرین بھی شامل ہے.
کچھ لوگ مختلف اسکرینوں پر ١١ گھنٹے فی دن تک گزرتے ہیں، جو کہ بلکل اچھا نہیں ہے، کچھ اپنی نوکری کی وجہ سے مجبور ہوتے ہیں مگر کچھ شوقیہ بھی مختلف اسکرینوں پر وقت گزر رہے ہوتے ہیں.
کوشش کریں کہ ایک دن میں دو گھنٹے سے زیادہ وقت اسکرین پر نہ گزاریں اور خاص طور پر سونے سے پہلے اسکرین کے استعمال سے بلکل گریز کرنا چاہیے.
اسکرین ٹائم کی زیادتی دیگر مسائل بھی پیدا کرتی ہے جن میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں:
- آنکھوں اور جسم پر دباؤ
- نیند کی کمی
- موٹاپے کا خطرے میں اضافہ
- علمی صلاحیت کا نقصان
- کمزور سماجی مہارت
- کمزور جذباتی فیصلے