ہفتہ، 8 جون، 2024

جارج کرم - چپس کا موجد

چپس کا موجد - inventor of chips


سب کی پسندیدہ چیز آلو کے چپس یا کرسپ کے بارے میں آپ نے صرف سنا ہی نہیں ہوگا بلکہ ان کو کھایا بھی ضرور ہوگا. چپس ہر عمر کے لوگوں کی پسندیدہ ترین کھانے کی چیزوں میں شمار ہوتی ہے، اور بچے تو اس کے دیوانے ہوتے ہیں.

اور اگر غذائیت کی بات کی جائے تو صرف ١٠٠ گرام چپس میں ٥٠٠ سے اپر کیلوریز ہوتی ہیں. اس میں وٹامن بی اور سی کے علاوہ آئرن مگنیشیم، اور پوٹاشیم جیسے ضروری منرلز بھی ہوتے ہیں.

اتنی مزیدار اور غذائیت سے بھرپور چیز، آخر سب سے پہلے کس نے بنائی ہوگی؟

چلے آئیں، آج یہ جانتے ہیں!

اس مزیدار اور غذائیت سے بھرپور چیز کا موجد، ایک سیاہ فام شخص جارج اسپیک تھا. بعد میں اس نے پیشہ ورانہ طور پر اپنا آخری نام 'کرم' (Crum) اختیار کر لیا، اور جارج کرم کے نام سے مشہور ہوا.

جارج کرم ١٨٥٣ میں ایک ریزورٹ کے شیف کے طور پر کام کرنے والا، ایک ہونہار باورچی تھا۔
کہتے ہیں کہ، ایک بار ایک گاہک نے شکایت کی کہ اس کے تلے ہوئے آلو گدلے اور زیادہ موٹے ہیں۔ اس پر جارج کرم نے ناراضگی اور غصے کی ملی جلی کیفیت میں، آلو کو جتنا ہو سکتا تھا پتلا کاٹا، کرکرا فرائی کیا اور نمک ملا کر پیش کر دیا.

اور اس طرح ایک مزیدار کھانے کی چیز بن کر تیار ہو گئی.

Post Top Ad

Your Ad Spot