اتوار، 17 مارچ، 2024

١١٥ سیکنڈز میں ١١٩ ملین ڈالر

١١٥ سیکنڈز میں ١١٩ ملین ڈالر -racing usain bolt


کیا آپ اس شخص کے بارے میں جانتے ہیں جس نے ١١٥ سیکنڈز میں ١١٩ ملین ڈالر بنا لئے.
اور واضح رہے کہ یہ کوئی ڈاکہ نہیں تھا اور نہ ہی تو کوئی جوا تھا بلکہ محنت سے حاصل کی گئی جائز کمائی تھی.

حیران ہوئے نا!

جی ہاں وہ شخص یوسین بولٹ تھا. یوسین بولٹ نے پچھلے ٣ المپک مقابلوں میں ٩ گولڈ میڈل جیتے اور مزے کی بات یہ ہے کہ وہ یہ ٩ گولڈ مڈل جیتنے کے لئے مجموعی طور پر صرف ٢ منٹ سے بھی کم یعنی ١١٥ سیکنڈ دوڑے، اور اس ١١٥ سیکنڈ پر ١١٩ ملین ڈالر کا انعام جیتا یعنی ١ سیکنڈ پر ١ ملین ڈالر.

لیکن یہ اتنا آسان کام بھی نہیں تھا جتنا اس بات سے لگ رہا ہے کیوں کہ انہوں نے اس ١١٥ سیکنڈ دوڑنے کی مشق میں ٢٠ سال محنت کی تھی.
اور آج وہ ان تمام گولڈ میڈلز اور انعامی رقوم کے علاوہ دنیا کے تیز ترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں.

Post Top Ad

Your Ad Spot