ہفتہ، 9 دسمبر، 2023

ون پلس ١٢- کیا آئی فون اور سام سنگ کا نیا مد مقابل

oneplus 12 iphone samsung

سمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی ون پلس نے ون پلس 12‘ متعارف کرا دیا۔
اس ون پلس 12 موبائل کو فیچرز اور کیمروں کے لحاظ سے آئی فون اور سام سنگ کے مقابلہ کرنے والا موبائل مانا جا رہا ہے۔

ون پلس 12 موبائل کی سکرین 6.82 انچ ہے جبکہ اسے دو 12 اور 24 جی بی ریم اور 512 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، اس میں اسنیپ ڈریگن 8 کی تھرڈ جنریشن چپ موجود ہے.

فون کے بیک پر تین کیمرے موجود ہیں. جس میں سے مین کیمرا 64 میگا پکسل جبکہ دوسرا 50 میگا پکسل اور تیسرا 48 میگا پکسل کا دیا گیا ہے، اور فرنٹ پر 32 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

سکیورٹی فیچرز کے لحاظ سے فون میں فنگر پرنٹ سینسر بھی دیئے گئے ہیں۔

بیٹری میں بھی عام روایات سے ہٹ کر دو سیل دیئے گئے ہیں، یعنی فون کی بیٹری بھی دگنی طاقت کی حامل ہے۔ اور ساتھ ہی اس میں وائرلیس چارجر بھی دیا گیا ہے۔

Post Top Ad

Your Ad Spot