ہفتہ، 26 اکتوبر، 2024

کام کے دو طریقے

اردو کہانی - urdu story


حسن اپنے اسکول کی چھٹیاں کے دوران اپنے دادا کے پاس گاؤں میں رہنے کے لیے آیا ہوا تھا. اس کے دادا بہت بوڑھے ہو چکے تھے لیکن آج بھی وہ اپنے تمام کام خود کیا کرتے تھے. ان کی اپنی زمینیں اور فصلیں تھیں اور روز صبح وہ ان کی دیکھ بھال کے لیے جایا کرتے تھے

ایک دن حسن بھی صبح صبح ان کے ساتھ فصل کی طرف چل دیا.

دادا کے ساتھ چلتے ہوئے حسن بولا 'دادا جان میں کام کرتے ہوئے اکتا جاتا ہوں،شائد کیونکہ میں ابھی چھوٹا ہوں،اس لئے مجھے ہر کام کرتے ہوئے بہت مشکل ہوتی ہے، بس اس ہی وجہ سے میرا کام کرنے کا جی ہی نہیں کرتا. لیکن اپ اس عمر میں بھی کام کر رہے ہیں، کیا اس کے پیچھے کوئی راز ہے دادا جان؟

دادا حسن کی بات سن کر مسکرا دئے اور بولے بیٹا وہ سامنے والی فصل میں تربوز اگ رہے ہیں، جاؤ ان میں سے ایک تربوز لو اور اس کو اپنے سر پر رکھ کر میری طرف اؤ.

حسن حیرانی سے دادا کو دیکھنے لگا لیکن دادا کے اصرار پر وہ تربوز دینے چل دیا.

حسن نے سامنے جاکر تربوز توڑا، اس کو اپنے سر پر رکھا اور واپس دادا کی طرف چلنے لگا. تربوز گول ہونے کی وجہ سے بار بار اس کے سر سے گر جاتا، پاس کھڑے کسان حسن کی اس بات پر بلند قیفہ لگا دیتے، حسن بھی کھسیانہ ہو جاتا اور دوبارہ تربوز کو اٹھا کر سر پر رکھتا اور پھر دادا جان کی طرف چلنے لگتا.

حسن کی پوری کوشش کے باوجود وہ تربوز اس کے سر پر نہیں ٹک رہا تھا اب جب وہ تربوز گرتا اور اس پر پاس کھڑے کسان ہنستے تو حسن بھی ہنس کر اسے دوبارہ سے اپنے سر پر رکھ لیا تھا. اب حسن کو اس کام میں مزہ آ رہا تھا اور وہ اسے کام سمجھ کر نہیں بلکہ ایک شغل کے طور پر کر رہا تھا اور اسی طرح وہ اپنے دادا تک پہنچ گیا.

دادا سے دیکھ کر ہنس دیے اور بولے 'بتاؤ حسن بیٹا کیا تمہیں یہ کام کرتے ہوئے اکتاہٹ محسوس ہوئی'

حسن نے نفی میں سر ہال دیا.

دادا بولے 'بلکل، لیکن تمہیں شروع میں محسوس ہوئی تھی، تم پہلے گھبرائے بھی تھے، تم سے جب شروع میں تربوز گر گیا تو تم شرمندہ بھی ہوئے تھے لیکن پھر تم نے اس کام میں مزہ لینا شروع کر دیا، اب کام تو وہی تھا لیکن وہ تمہارے لیے آسان ہو گیا، تمہیں اکتاہٹ بھی نہیں ہوئی اور تمہارا اسے کرنے کو دل بھی چاہا.

بیٹا ہر کام کو کرنے کے دو طریقے ہوتے ہیں یا تو تم اسے برے طریقے سے انجام دو اور وہ تمہارے دل سے اتر جائے یا تم اس کام کو اچھے طریقے سے انجام دو، اس میں مزہ ڈھونڈ لو اور وہ کام کرنے کا تمہارا خود دل چاہے.

Post Top Ad

Your Ad Spot