جمعرات، 24 اکتوبر، 2024

کوئٹہ کی وجہ تسمیہ

کوئٹہ کی وجہ تسمیہ - quetta etymology - origin of word


بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت 'کوئٹہ' جسے 'منی لندن' بھی کہا جاتا ہے،اپنے ٹھنڈ ے موسم اور خوبصورت نظاروں کی وجہ سے مشہور ہے.
شائد آپ کو بھی سردیوں میں وہاں چھٹیاں گزرنے کا اتفاق ہوا، لیکن کیا اپ نے کبھی سوچا ہے کہ آخر 'کوئٹہ' کا مطلب کیا ہے؟

اگر اپ نے کبھی اس بارے میں سوچا ہے اور اپ کو نہیں معلوم کہ اس کا کیا مطلب ہے، تو آئیں جانتے ہیں کہ 'کوئٹہ' کا مطلب کیا ہے!

کوئٹہ لفظ اصل میں پشتو کے ایک لفظ 'کواٹا' سے نکلا ہے جس کے معنی ہیں 'قلعہ'.
اب اس شہر کو کوئٹہ کہنے کی آخر کیا وجہ تھی؟
اصل میں کوئٹہ شہر کے آس پاس بلندو بالا پہاڑ موجود تھے (جو آج بھی موجود ہیں)، چاروں طرف موجود ان پہاڑوں نے اس شہر کو ایک قدرتی قلعے کا رنگ دے دیا تھا بس اس لیے اس شہر کو 'کواٹا' یعنی 'قلعہ' کہا گیا جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ کوئٹہ ہو گیا.

Post Top Ad

Your Ad Spot